شہبازشریف کاانتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ،فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کا حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر مشاورت کی ۔شہباز شریف نے کہاکہ متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا ،انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم تائید کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ