(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی کی مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستگی پرانی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر اور شبیر عباس میر نے ملاقات کی،سابق صدرنے شبیر عباس میر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ویلی 2 سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کر دیا، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما اورنگزیب برکی بھی شامل تھے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستگی پرانی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں، سابق صدر نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا، پیپلزپارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کاانتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ،فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کا حمایت کا اعلان