وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کوچیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ بنائے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عاطف بخاری نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کی عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کو چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ بنائے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں ا ور اب چوتھا چیئر مین تعینات کیا جائے گا۔
نئے چیئرمین کی دوڑ میں 2 سابق چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف بھی شامل ہیں۔ہارون شریف ستمبر 2018ءاور زبیر گیلانی جو 2019ءمیں بطور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں تا ہم ذرائع کے مطابق شہباز گل کے چانس زیادہ ہیں۔
استعفے کے بعد ایک بیان میں عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف اداکارہ ارمینا خان کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف