کراچی ضمنی الیکشن ہنگامہ آرائی معاملہ،مصطفی کمال کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مصطفی کمال کو 22 جون کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال کارکنوں کے ہمراہ پولنگ سٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی تعداد 50 سے 60 تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق مصطفی کمال نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی پھاڑ ڈالے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مصطفی کمال وضاحت کیلئے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی ن لیگ کے حق میں دستبردار