سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف جلد وطن واپس نہیں آئیں گے کیوںکہ ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف کی بات کرتے ہوئے سانس اکھڑتی ہے جبکہ یو اے ای کی حکومت سابق صدر کو بوئنگ۔777 فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم سابق فوجی آمر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فضائی سفر سے اجتناب کریں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کیلئے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔ق لیگ کے تمام عہدیدار وں نے استعفیٰ دیدیا
پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے،طارق عزیز کے مطابق سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں، پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ بیماری سے زیادہ تنہائی کے باعث پریشان ہیں کیونکہ یہ ان کے لئے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
طارق عزیز کامزید کہنا تھا کہ سابق صدر کے لیے زیادہ باتیں کرنا مشکل ہے اس کے باوجود وہ ملک کے حالات سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر وقت پاکستان کے لیے دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے اہم خبر،بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہو گی