ٹھنڈی ہوائیں، بارشیں شروع،پری مون سون کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور آزاد کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوگیا، راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں بادلوں نےڈیرہ جمالیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، گجرات اور گردو نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بنوں اور مردان میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی،سلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں کے چلنے کی توقع ہے،مری ، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسکردو شہر اور گرد ونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے اہم خبر،بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہو گی
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پری مون سون سیزن میں توقع سے زیادہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، چترال ،دیر سوات، مانسہرہ، کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور میں بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔