تحریک انصاف کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی فجر کی نماز کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ پولیس نےگرفتار کرلیا اورنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 19, 2022
شبیر قریشی صبح فجر کی نماز کے لئے نکلے تھے پولیس گرفتار کر کے لے گئی
پولیس نے گرفتاری کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا#شکریہ_عمران_خان#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور#امپورٹڈ_حکومٹ_نامنظور pic.twitter.com/dVCr478YX8
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات بھر 2پولیس موبائیلیں رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود تھی،سندھ میں جاری پولیس گردی کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔ق لیگ کے تمام عہدیدار وں نے استعفیٰ دیدیا
فجر کی نماز کے وقت پولیس رکن سندھ اسمبلی کو اٹھا کر لے گئی ،سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے عوام آج پر امن احتجاج کر رہے ہیں،شبیر قریشی کی گرفتاری ظاہر کرکے فوری رہا کیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گرفتار کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر حراست میں لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ شبیر قریشی کے خلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے جو ایک خاتون کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا الزام ہے کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور دست درازی کی گئی جس پر شبیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔