برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

Jun 19, 2022 | 12:37:PM

 (ویب ڈیسک )برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوگئی  نئی قیمت کے مطابق 6روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 412 روپے کلو مقرر کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276روپے جبکہ پرچون ریٹ 284روپے فی کلو جاری کیا گیا  اس کے ساتھ ساتھ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں دو روہے اضافہ، 182 روپے فی درجن ریٹ برقرار رکھا گیا  جبکہ انڈوں کی پیٹی 5340 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں