پنجاب کے تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کے تاجروں نے 9 بجے بازار بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے 8 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑال کی کال دے دی ہے،تاجر برادری کا کہناہے کے حکومت فیصلہ واپس دے معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور قومی تاجر اتحاد نے پنجاب کے بازار 9 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا عندیہ دیا تھا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے بازار اور تجارتی مراکز رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز 10 اور ریسٹورنٹس گیارہ بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ تاجروں کی مشاورت کے بعد توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بازار، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کریں گے، جلد بازار بند کرنے کے فیصلے سےمہنگا ئی کے مارے دکاندار دیوالیہ ہوجائینگے، پنجاب حکومت نے یہ غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا کہ فیصلے سے کاروبار شدید متاثر ہوں گے، عید الاضحی قریب ہے، دکانداروں نے عید کیلئے مال خرید لیا ہے، حکومت دوہفتے لوڈشیڈنگ برداشت کر لے کاروبار تباہ نہ کرے۔
انجمن تاجران خالد پرویز اور مقصود بٹ گروپ نے جلد کاروبار بند کرنے کے فیصلے پر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیا اور حکومتی فیصلے کو احمقانہ ، تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا۔