پی ٹی آئی کاآج ملک گیراحتجاج، شہری احتیاط کریں ، کچھ بھی ہو سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ملک میں بڑھتی پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) آج بروز اتوار 19 جون کو ملک گیر احتجاج اور مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ 18 جون کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات انتہائی مہنگی ہونے کے سبب تحریک انصاف نے ملک گیر مظاہروں کا پروگرام بنایا ہے۔
مظاہرے سے متعلق ترتیب دیئے گئے پروگرام کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج کریگی، جب کہ لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائیگا۔
ملک بھر کے 7 بڑے شہروں میں رات 9 بجے سے احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قائدین اپنے اپنے شہروں میں مظاہرے کی قیادت کریں گی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب بھی کریں گے۔ دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں سے لائیو دکھایا جائے گا۔
احتجاج کب ، کہاں اور کتنے بجے ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاج رات 9 بجے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں بڑے شہروں میں مخصوص جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی آج 7 بڑے شہروں میں احتجاج کریگی۔
کراچی
کراچی میں شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے مظاہرین آج رات اکٹھے ہوں گے۔
لاہور
تحریک انصاف لاہور کے لبرٹی چوک پر احتجاج اور مظاہرہ کرے گی۔
اسلام آباد
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا احتجاج اور مظاہرہ ہوگا۔
پشاور
تحریک انصاف کی جانب سے ہشت نگری گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
ملتان
ملتان کے چوک شاہ عباس میں پی ٹی آئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
فیصل آباد
فیصل آباد کے علاقے گھنٹہ گھر کے سامنے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرہ کریگی۔
راول پنڈی
راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ لال حویلی راولپنڈی میں شیخ رشید، اور راشد شفیق کی قیادت، میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔
Chairman Imran Khan will address via LIVE stream only at big screens at the protest venues. Be there at 9pm to register the protest against Inflation which has made lives difficult for almost all Pakistanis. #مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/2uhRw3RUmy
— PTI (@PTIofficial) June 19, 2022
قبل ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا ہے، اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرینگے، جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے،
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار کئے، بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونے والا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے۔
PTI Nationwide Protest #ProtestOnSunday please Check your location for the Protest Tonight. #مہنگائی_نامنظور kindly RT this so more and more people can see this. @PTIofficial pic.twitter.com/B99NINjJV8
— SK (@BeingSNK) June 19, 2022
عمران خان کے مطابق وبا اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی، لٹیروں اور اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات، ملک کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔ تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے۔
ویک اینڈ پر رات کو گھر سے نکلنے والے افراد ان شہروں میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں سے متعلق ٹریفک پلان ضرورت دیکھ لیں۔ تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔