عدالت میں درخواست دائر ہونےکے بعد دانیہ شاہ کا ردعمل بھی آ گیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ردعمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ اس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ شاہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے ۔
عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد اب دانیہ ملک جن کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ وہ عدت میں ہیں، کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون دانیہ کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ 'دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، ’’وہ ایک بہت بڑا عالم تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کے لئے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار روز قبل بھی اس نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
دانیہ نےکہا کہ 'کہاں لکھا ہےکہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنےکے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہے؟ خاص طور پر میڈیا لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے'،ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے کہ میرے مرنے کے بعد یہ گیت دنیا سنے۔عامر لیاقت کی ایک اورویڈیو سامنے آ گئی
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں، دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔