عمران خان کیلئے ایک اور مشکل۔اساتذہ نے بھی بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پرسرکاری اساتذہ نے کل بنی گالہ دھرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے پر خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کےباہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔کے پی کے سے مزید ٹیچرز بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے۔دھرنے کی قیادت مرکزی رہنما عطاءالرحمان کریں گے۔
مرکزی رہنما عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ پورے صوبے سے لوگ احتجاج کے لیے آرہے ہیں۔کنٹریکٹ اساتذہ نے بھرتی کی تاریخ سے مستقل کیا جائے، عمران خان خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کے مسائل حل کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بچت پلان۔ پنجاب حکومت نے بڑا حکم جاری کردیا
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم صرف احتجاج کرنے نہیں دھرنا دینے آئے ہیں،جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے دھرنا دیں گے۔ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں ۔چار سال سے ہم لوگ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، ہمیں کہا گیا تھا کہ نو ماہ کی ٹرینگ کے بعد مستقل کیا جائے گا۔سب سے پہلا مطالبہ ہمیں مستقل کیا جائے، جب سے ہم کام کر رہے ہیں اسی تاریخ سے ہمیں مستقل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، متعدد کارکن زخمی