این اے 240 کراچی۔کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

Jun 19, 2022 | 16:41:PM
 این اے 240 کراچی۔کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
کیپشن: این اے 240 کراچی سے کامیاب امیدوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 پر 16 جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 8.38 رہی، ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار نے 10ہزار 683 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے 61 ہزار 165 ووٹ حاصل کیے تھے۔

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بچت پلان۔ پنجاب حکومت نے بڑا حکم جاری کردیا

 دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے این اے 240 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹھ عابد کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے