شادی کے بعد رنبیر کپور بدل گئے نیتو سنگھ نے انکشاف کر دیا

Jun 19, 2022 | 16:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی کے بعد رنبیر کپور بدل گئے نیتو سنگھ نے انکشاف کر دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف کیا کہ رنبیر کپور شادی کے بعد بدل گئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق بالی ووڈاداکارہ نے کہا کہ میں خود کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہماری فیملی کا حصہ بنی، شادی کے بعد  رنبیر کی زندگی بلکہ ہماری زندگیاں بھی بدل گئی ہیں۔ نجی  ٹی وی  کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد میں اتنی خوش ہوں جتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے۔

سینئربھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ  'شادی کے بعد سے میں نے رنبیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں، وہ مکمل طور پر بدل گیا ہے، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت دلکش دکھائی دیتے ہیں '۔انہوں نے مزید کہا کہ ' پہلے مجھے ٹینشن تھی کہ شادی نہیں ہوئی، اب بالآخر ہوچکی ہے'۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی برس کی دوستی کے بعد رواں سال اپریل میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے چکے ہیں۔