حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تھر پارکر کے علاقے چھاچھرو میں مقامی مرکز صحت کے عملے کی غفلت،آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کےبچے کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عملے نے نوزائیدہ کاسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر خاتون کو چھاچھروسےسول ہسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی جس کے باعث مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول ہسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی گئی۔
ڈی جی ہیلتھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیٹھ عابد کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن نے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 240 کراچی۔کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط