عمران خان کو  خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دینگے۔ مریم اورنگزیب

Jun 19, 2022 | 17:37:PM
عمران خان کو  خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دینگے۔ مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کاسازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سازشی بیانہ دفن ہو صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے۔ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی والے کی کال پر کیوں نکلیں؟ عوام جھوٹے فتنہ، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلیں؟۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟، آٹا 35 سے 90 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا