ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، شاہ محمود قریشی

Jun 19, 2022 | 20:01:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے سازش کے تحت اقتدار حاصل کیا، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کا کھانہ بھی میسر نہیں ہے،بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے، پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان کے اوپر ہیں،پاکستان کا ہر باشعور شہری عمران خان کے بیانیے سے اتفاق کرتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،امپورٹڈ حکومت نے سازش کے تحت اقتدار حاصل کیا،ان کا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کا کھانہ بھی میسر نہیں ہے،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے، کھانے پینے کی اشیا ایک عام شہری کی پہنچ سے اوپر چلی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آج پاکستان کا بچہ بچہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے،ملک بحران کی کیفیت میں ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عوام ضمنی انتخابات میں بلے کے نشان الیکشن لڑنے والے عمران خان کے ہر نمائندے کو کامیاب کریں،پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ لٹیروں پر ملک پر مسلط کردیا گیا ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے وزیراعظم،آدھی سے زیادہ کابینہ ،وزیراعلیٰ پنجاب پر کرپشن کے الزامات اور مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،ایسے لوگ عوام کی کیا خدمت کریں گے جن پر فرد جرم عائد ہونے ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکمران عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے اوپر مقدمات ختم کروانے، این آر او ٹو لینے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں، عمران خان اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے سوچتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان 14 جولائی کو ملتان کی غیور عوام سے ملاقات کیلئے آ رہے ہیں،عوام کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے افسروں کا ایوان اقبال میں پیش ہونے سے انکار

مزیدخبریں