پنجاب کے ضمنی الیکشن ، ن لیگ کی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف،مریم نوازشریف سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراخواجہ سعدرفیق،سردارایازصادق،احسن اقبال بھی شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پرضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے وزیراعظم اور دیگر سینئر رہنماﺅں کو ضمنی انتخابات کے حلقوں کی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کے شیڈول کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ مشکل حالات ضرور ہیں لیکن نیک نیتی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں،ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں،عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں، وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوگا۔