انٹرا پارٹی انتخابات ، عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ پارٹی صدرمنتخب

Jun 19, 2022 | 21:53:PM

(24 نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کے انٹر اپارٹی انتخابات مکمل ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو بلا مقا بلہ مرکزی صدر جبکہ سینیٹر منظور خان کاکڑبلا مقابلہ مرکزی سیکر ٹری جنرل منتخب ہوگئے، سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھو تانی صوبائی صدر جبکہ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج بلو چستان عوامی پارٹی کا دوسرامر کزی کونسل سیشن اجلاس اورانٹر اپارٹی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ،انتخابات کے دوران میر اعجاز سنجرانی نے چیئر مین الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیئے ،انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران امیدواروں نے چیئر مین الیکشن کے پاس کاغذات جمع کروائے گئے ،مرکزی صدر کیلئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو ، مرکزی جنرل سیکر ٹری کے لئے سینیٹر منظور خان کاکڑ ، صوبائی صدر کے لئے سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی،صوبائی جنرل سیکر ٹری کے لئے نور محمد دمڑ اور نور خان ترین ایڈوکیٹ نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے ۔
 بعد ازاں نور خان ترین نے پارٹی کی وسیع تر مفاد میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد بلو چستان عوامی پارٹی کے چاروں عہدیدار مر کزی صدر میر عبد القدوس بزنجو ، مرکزی جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی ، صوبائی جنرل سیکر ٹری نور محمد دمڑ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، انتخابات مکمل ہو نے پر چیئر مین الیکشن کمیشن نے نو منتخب عہدیداروں اور پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں کو کیپ ، مفلر پہنائے اور انہیں بیج لگائے،نو منتخب عہدیداروں سے قائم مقام گور نر بلوچستان بلو چستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائز میر جان محمدجمالی نے ان سے انکے عہدیوں کا حلف لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد

مزیدخبریں