پرویز مشرف کی صحت اور انکی وطن واپسی سے متعلق اہلخانہ کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت اور ان کی وطن واپسی سے متعلق اہل خانہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کے مطابق اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔
Message from Family pic.twitter.com/TDFYUypJcH
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 19, 2022
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد