سری لنکا ،پٹرول کے حصول کیلئے فسادات پھوٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکا میں معاشی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ،حکومت کے پاس نہ اشیا خور نوش خریدنے کی سکت ہے اور نہ ہی پٹرول ۔پٹرول کے حصول کیلئے گھنٹوں لائینوں میں لگنا پڑ رہا ہے جبکہ پٹرول پمپوں پر مسلح پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔
سری لنکن حکام کے مطابق کولمبو سے 227 میل شمال میں واقع وِسواماڈو میں پٹرول پمپ پر فسادات پھوٹ پڑے جس پرقابو پانے کیلئے سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی جس سے4 شہری اور 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
سری لنکن فوج کے ترجمان نیلانتھا پریمارتنے نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب درالحکومت کولمبو سے 365 کلومیٹر دور واقع ویزوماڈو شہر میں فوجی اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب مشتعل افراد نے ان پر پتھراو¿ کیا۔نیلانتھا پریمارتنے کے مطابق 20 سے 30 افراد کے ایک گروہ نے پتھراو¿ کیا اور فوج کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔سری لنکن پولیس کے مطابق فوج نے ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی بدامنی اور فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی ۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ایندھن کی قلت کے باعث سری لنکن حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قلت: سکول اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان