(ویب ڈیسک)پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان حال عوام کیلئے خوشخبری ،ڈچ کمپنی نے سولر پینل پر چلنے والی کار بنانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی ایک کمپنی نے رواں سال سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینل سے لیس کار نومبر میں فراہم کردی جائیگی ۔سولر گاڑی ایک ری چارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی جبکہ دن کے وقت یہ گاڑی ستر کلومیٹر اضافی چلے گی ۔اور اگر آپ کا یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو اگلے 7 مہینے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی نے کار کو لائٹ ایئر زیرو کا نام دیا ہے، جسے چھ سال کی ریسرچ ، ڈیویلپمنٹ اور متعدد بار ٹیسٹ کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر پیداوار کی اجازت دی ہے۔ سولر پینل کار کی چھت اور دروازوں پر نصب کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا ،پٹرول کے حصول کیلئے فسادات پھوٹ پڑے
پٹرول کی ٹینشن ختم ۔۔اب کار چلے گی سولر پینل پر
Jun 19, 2022 | 23:21:PM