(24نیوز)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا،نگران پنجاب حکومت نے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی۔
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ نگران حکومت کی جانب سےپنجاب کا بجٹ آج کابینہ میں پیش کیا گیا،نگران پنجاب حکومت نے تمام گریڈز کیلئےتنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری،80سال سےزائدعمرکے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کےآئندہ 4ماہ کےترقیاتی بجٹ کاحجم325ارب روپےمنظور کیا گیا،نگران کابینہ نےتعلیم کیلئے195ارب روپےمختص کردیئے گئے،صحت183ارب،سوشل پروٹیکشن کیلئے70ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔
پی کےایل آئی کیلئے10ارب روپے،کلائمیٹ چینج کیلئے8.8ارب روپےمختص کئےگئے،نگران کابینہ کی صحافیوں کیلئے1ارب کےانڈونمنٹ فنڈکی منظوری دی،زراعت کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 47 ارب روپے،آبپاشی کیلئے 18 ارب روپے مختص کردیئے گئے جبکہ آئی ٹی کےشعبےکیلئے5.3ارب روپےرکھےگئےہیں۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پہلے سے مختص شدہ فنڈ کو برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی کےملزموں کیلئےفوجی عدالتوں کےقیام کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال دیدی