(طیب سیف) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے گجرات پولیس کو مطلوب ملزم کویت سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا، امیگریشن حکام نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ تعاون کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی کےملزموں کیلئےفوجی عدالتوں کےقیام کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال دیدی
واضح رہے کہ ملزم یاسر عمران کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا، متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔