(محسن الملک) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا ہے، بین الاقوامی کوہ پیما نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانہ میں 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہورہا ہوں، میں ساتھیوں کے ساتھ اگلے ماہ نگاہ پربت سر کرلوں گا، 8 ہزار ایک سو 26 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر میری فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ریلیز ہو رہی ہے جس کیلئے میں پر امید ہوں: مہوش حیات
انہوں نے مزید کہا کہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرنا چاہتا ہوں، اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن کے سر کر چکا ہوں، میں لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کا بیٹا ہوں جس پر فخر ہے، تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنا چاہتا ہوں۔