آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Jun 19, 2023 | 11:44:AM

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،  کہیں بادل کہیں ٹھنڈی ہوائیں،اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، دیر، مالاکنڈ، سوات ،کوہستان، پشاور، کوہاٹ،میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا،مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے،سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب  بجٹ،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، خضدار،قلات، بارکھان، کوئٹہ اور زیارت میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، بعد از دوپہر سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں آندھی چلنے کی توقع ہے ۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہے گا ۔

لاہور میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھرمہنگا ہو گیا
پاکستان کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورچھٹےنمبرپر آ گیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح84ریکارڈکی گئی،شاہدرہ 105، جوہر ٹاؤن 93، یو ایس قونصلیٹ میں شرح78ریکارڈ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 65ریکارڈکی گئی

کراچی میں آج بھی دن بھر سورج آنکھیں دکھائے گا،شہرقائد  کا موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے،گرمی کی شدت ابھی سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں