(ملک اشرف) ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کے لئے مختلف وکلاء کے نام زیرغور، وکلاء نے بھی اہم عہدوں پر تعیناتی کے لئے کوششیں شروع کردیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب کےعہدوں پرتعیناتی کیلئےمختلف وکلاءکےنام زیرغور آنے پر وکلاء نے بھی اہم عہدوں پر تعیناتی کرانے کے لئے کوششیں شروع کردیں ہیں۔ وفاقی وزارت قانون اورداخلہ سےتعلق رکھنےوالےوکلاء اہم عہدوں پرتعیناتی کیلئےکوشاں ہیں۔ نگران حکومت کو دونوں اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئےاچھےوکلاءکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کی ظلِ شاہ مرحوم کے گھر آمد، ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کیلئے خالد اسحاق سمیت دیگر وکلاء کے نام زیر غور ہیں، خالد اسحاق ایڈووکیٹ کاتعلق وفاقی زیرقانون اعظم نذیرتارڑکےچیمبرسےہے، نگران حکومت وکیل خالد اسحاق کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن نہیں ہے۔