سپریم کورٹ نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کیخلاف مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

Jun 19, 2023 | 12:49:PM
سپریم کورٹ نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کیخلاف مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ہاوسنگ اسکیم میں گرین ایریا کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنے  کیخلاف مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ہاوسنگ اسکیم میں گرین ایریا کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنے کیخلاف محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے ہاوسنگ اسکیم کے گرین ایریا کو بحال کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے گرین پلاٹ کو رہائشی میں تبدیل کرنے پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جاری

خیال رہے کہ سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق نے گرین پلاٹ کو اپنے نام الاٹ کروایا تھا، گرین پلاٹ کو الاٹ کرانے کیخلاف ای الیون کے رہائشی ڈاکٹر اسلم خاکی نے درخواست دائر کی تھی۔