رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جنوبی وزیرستان کے ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے علی وزیر کو ڈمڈیل چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا،ایم این اے علی وزیر میران شاہ سے رزمک جارہے تھے ، علی وزیر کو میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
منظور پشتین، علی وزیر اور دیگر رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج ہے، علی وزیر کی گرفتاری کیلئے پولیس اور سکیورٹی اہلکار متحرک کر دیئے گئے تھے۔
خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان