آئی سی سی ضابطے کی خلاف ورزی پر انگلش آل راؤنڈر معین علی کو سزا سنا دی گئی

Jun 19, 2023 | 14:43:PM
آئی سی سی ضابطے کی خلاف ورزی پر انگلش آل راؤنڈر معین علی کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشز سیریز کے ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی۔

انگلینڈ کی سرزمین پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین شروع ہونے والی تاریخ ساز ایشز سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔ آسٹریلوی اننگز کے 89 ویں اوور میں باؤنڈری لائن پر کھڑے آل راؤنڈر اپنے بولنگ کرانے والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ لگاتے پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا

آئی سی سی کے ضابطے کی یہ خلاف ورزی رپورٹ ہوئی اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی۔ جس پر انہیں میچ فیس کے 25 فیصد جرمانے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی۔