(24نیوز)وفاقی حکومت نےعید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی تک عید الاضحٰی کی تعطیلات ہوں گی۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے،سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفیکشن جعلی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 6روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزرات نے یوم عرفات اور عید الااضحیٰ کے موقع پر نجی شعبے کے لیے 27 جون سے 30 جون تک سرکاری چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے ۔جس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے پاس اسلامی تہوار کو منانے کیلئے 27 جون سے 2جولائی تک چھ دن کی چھٹیاں ہوں گی کیونکہ اس میں ویک اینڈ پر بھی آرہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ،سرکاری ملازمین کی سنی گئی