(ن) لیگ کا مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Jun 19, 2023 | 17:31:PM

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سندھ کے سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دونوں عہدیداران کو فارغ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل؟فردوس عاشق اعوان نے بڑے نام بتا دیئے

مزیدخبریں