(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287.26 روپے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 287.19 روپے سے بڑھ کر 287.26 روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر297 روپے سے گھٹ کر 294 روپے تک گرگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 318 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاو¿نڈ1 روپے کمی سے 375 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 70 پیسے کمی سے 81 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 78 روپے 25 پیسے پر ہی برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ اہم خبر آ گئی