(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونا پر سونا مزید سستا ہوگیا جبکہ پاکستان کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1951 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کی وجہ سے سونا کی قیمت میں کمی ہوئی ،ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 858 روپے کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 214 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، مارکیٹ میں ریٹ بری طرح گر گیا
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے۔