کارتک آریان نے اپنے آپکو محبت میں بد قسمت قرار دے دیا

Jun 19, 2023 | 18:34:PM
کارتک آریان نے اپنے آپکو محبت میں بد قسمت قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے  اپنے آپ کو محبت میں بد قسمت انسان  قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کارتک آریان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیئے۔

سچی محبت کے حوالے سے مداح کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کارتک آریان نے خود کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ "وہ محبت میں خود کو خوش قسمت سمجھتے تھے مگر ایسا نہیں ہے۔"

ایک مداح نے کارتک سے سوال کیا کہ" وہ پسند کی شادی کریں گے یا ارینج میرج؟ مالا آنٹی کے پاس رشتے آتے ہوں گے؟ "جس پر اداکار نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ" وہ محبت سے ارینج کی گئی شادی کریں گے۔ رشتے تو روزانہ آتے ہیں۔"

شادی کب کریں گے؟ اس سوال پر کارتک آریان کا کہنا تھا کہ" گھوڑی وینیو مینو سب تیار ہے پر دلہن تو مل جائے۔"


 یاد رہے کہ کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی کی نئی فلم ستیا پریم کی کتھا جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔