(زین مدنی) اداکارہ حرا اور مانی اپنی نئی آنے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی پروموشن کیلئےکیو سینما لاہور پہنچے۔
24 نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار مانی کا کہنا تھا کہ فلم عید الاضحی پر ریلیز ہوگی۔
اس دوران اداکارہ حرا کو ہچکیاں آنے لگیں اور اسی دوران انہوں نے مداحوں سے کہا کہ عید پر سینما آئیں اور ہماری فلم ضرور دیکھیں۔
اس حوالے سے اداکار مانی نے بتایا کہ ’تیری میری کہانیاں‘ میں ان کی کہانی بہت گمبھیر ہے۔ حرا نے کہا کہ انہیں مانی کے ساتھ اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا کیونکہ وہ ان سے چھ فلمیں سینئر ہیں۔ حرا نے مزید کہا کہ اس عید پر 12 نئی فلمیں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے آرہی ہیں، ہماری فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں تین الگ سٹوریز ہیں اور تین الگ ڈائریکٹرز نے اس ایک فلم کو بنایا ہے، اس فلم کو ضرور دیکھیں۔