ن لیگ کےساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ،امید ہے میثاق جمہوریت کے تحت آگے جائینگے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ن لیگ کے قائدین کےساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے ،امید ہے میثاق جمہوریت کے تحت ہم آگے جائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ،پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے ، آگے جاکر مجھے ن لیگ سے کوئی سیاسی اختلاف نظر نہیں آرہا ۔
میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالوں نے ملک اور کراچی کیلئے جانوں کی قربانی دی،بلاول بھٹو نے کراچی کی میئر شپ ملنے کی کامیابی جیالے شہدا کے نام کردی، چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ آج کی جیت پیپلزپارٹی کے شہدا کے نام کرتے ہیں ، ایک وقت تھا جب کراچی شہر ایک ٹیلی فون کی کال پر چلتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: سونا اپنی قیمت برقرار نہ رکھ سکا،صرافہ بازار سے اچھی خبر آگئی
ان کاکہناتھا کہ کراچی کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے، ہم سے الیکشن چھینے جاتے ہیں ، ہم الیکشن نہیں چھینتے ، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کو اپنا مئیر بنانے سے روکا گیا تھا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے ڈیلور کیا آگے بھی مسائل کا حل نکالیں گے ، ہم کراچی کے چپے چپے میں ملکر کر ایک ساتھ ملکر کام کریں گے ، ملکر متحد ہوکر شہر کے مسائل حل کرینگے،ان کاکہناتھا کہ کراچی واحد شہر ہے جو ملک بچاسکتا ہے، کراچی میں بہت مسائل ہیں جو وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ،صوبائی حکومت کراچی کے مئیر کے ساتھ تعاون کرے گی ،ماضی کے بلدیاتی انتظامات سے ہمارے مئیر کے انتظامات بہتر ہوں گے ، تقسیم اور نفرت کی سیات ختم ، شہر کے مسائل حل کرینگے ۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ راتوں رات جماعتیں بن رہی ہیں ، پیپلزپارٹی سالوں سے یہاں پر موجود ہے ، اب سے کراچی کے معاملات کی نگرانی میں خود کروں گا ، ان کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی نے زمان پارک سے مل کر کراچی پر قبضہ کی کوشش کی، وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز رکھنے چاہیے ، یہ ہمارا مطالبہ ہے ، راتوں رات بننے والی جماعت کو بھی کارکردگی سے جواب دیں گے،جماعت اسلامی کو مشورہ ہے سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کریں،کراچی کے شہری 5سال بعد مجھ سے جواب لیں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن بہت نزدیک ہیں ، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنا منشور سامنے لائے گی ،ان کاکہناتھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری جلد آرہے ہیں ، لاہور میں بیٹھیں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ن لیگ کے قائدین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے ، امید ہے میثاق جمہوریت کے تحت ہم آگے جائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ، پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے ، آگے جاکر مجھے ن لیگ سے کوئی سیاسی اختلاف نظر نہیں آرہا ۔
ان کاکہناتھا کہ مردم شماری پر ملک بھر سے انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں،آئندہ بھی یہ مردم شماری متنازع ہی رہے گی،پیپلزپارٹی کا وفد آج دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا،وزیراعلیٰ سندھ کے آواز اٹھانے کے باوجود مردم شماری متنازع رہی،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے حکومت سے سنگین سیاسی اختلافات نہیں،سیاسی اختلاف ہوا بھی تو اسے ذاتی اختلاف میں بدلنے نہیں دیں گے، پانی کا ٹینکر اس لیے خریدتا ہوں کہ مشرف دور میں بلاول ہاو¿س کا پانی کاٹا گیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ یونان میں کشتی ڈوبنا بہت افسوس ناک واقعہ ہے، حکومتی ادارے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی کوشش کررہے ہیں ،انسانی سمگلرز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے
یہ بھی پڑھیں: ڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، مارکیٹ میں ریٹ بری طرح گر گیا