یونان کشتی حادثہ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

Jun 19, 2023 | 20:08:PM

(24 نیوز )یونان کشتی حادثہ کیس میں اہم  پیشرفت سامنے آ ئی ہے ،  ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹ  کو گرفتار کر لیا گیا،  ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے، ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ایجنٹ نے فی کس17لاکھ روپے وصول کئے، ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،دیگر مزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجن  قیصر بشیر مخدوم کے مطابق   ایف آئی اے کشتی حادثہ میں ملوث غیر ملکی ایجنٹس کیخلاف انٹرپول کے ذریعے کاروائی جاری ہیں ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجن  کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک بیٹھ کر انسانی اسمگلرز اس گھنا ئونے کا روبار کو سب ایجنٹس کے ذریعے آپریٹ  کرتے ہیں،غیر ملکی ایجنٹس کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے گرفتاریاں عمل میں لا ئی جا ئیں گی،ایف آئی اے نے ملک میں موجودسب ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے 6ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیمل خاور کی نند نے سرجری سے متعلق خود پر لگے الزامات کی تردید کردی

ایڈیشنل ڈائریکٹر  قیصر بشیر مخدوم  نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں ہر2  گھنٹے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر کو رپورٹ کریں گی ،مرکزی ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں چھاپے ما ر رہی ہیں،ایف آئی اے لا پتہ نوجوانوں کے اہلخا نہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

 ڈائریکٹر ریجن نے کہا کہ  لواحقین انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کریں  اور لاپتہ نوجوانوں کی کاروائی میں تعاون کریں۔

مزیدخبریں