(24 نیوز)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، 20 سے 24 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کاکہناہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا،کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں،عوام الناس گرمی سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف ، اہم خبر آگئی