(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم ہاوس پہنچ گیا،قمر زمان کائرہ،شیری رحمان،خورشید شاہ اور دیگر اجلاس میں موجودہیں، وزیراعلیٰ سندھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے،احسن اقبال ،اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق بھی وزیراعظم کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی میں شریک ہیں،پیپلز پارٹی کے بجٹ کے حوالے سے تحفظات کو سنا جائے گا،اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر