موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Jun 19, 2023 | 22:35:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن موسم گرم، رات میں آندھی چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،دیر ، مالاکنڈ،سوات ،کوہستان ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا،تاہم مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے، لاہور،ناروال، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر میں   آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا،رپورٹ کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان نے پارٹی رہنمائوں کو حکومت سے الگ ہونے کی ہدایت کردی

مزیدخبریں