تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں چند مقامات، پنجاب کے بعض شہروں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، شام یا رات میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم اور کرک میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے
صوبہ پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، شام یا رات میں مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اورسرگودھا میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔