تمام پارلیمنٹیرینز صوبے بھر کے گرڈ سٹیشنز جاکر بجلی بحال کریں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Jun 19, 2024 | 15:50:PM

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، واپڈا کے کسی اثاثے کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ کس طرح بیٹھے ہیں اور کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتہ ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا، وزیراعظم شہباز شریف کو آخری بار کہتا ہوں ہمیں صوبے کا پیسہ دو، وفاق کے ذمہ ہمارے صوبے کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں، صوبے کا پیسہ نہ دیا تو آئی ایم ایف کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے گورننس اخراجات میں کتنا اضافہ ہو گا؟ انکشاف ہو گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے ہیں مگر دیتے نہیں، اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا، صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر دیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے بند بجلی کی فراہمی کا عمل شروع کیا۔

مزیدخبریں