وزیر اعلی مریم نواز کا "آپریشن کلین اپ" گزشتہ عید کی نسبت گندگی میں 80 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید کے3دن جاری رہنے والا "آپریشن کلین اپ" آج اختتام پزیر ہو گا، صوبہ بھر میں گزشتہ عید کی نسبت اس سال 80 فیصد تک کمی آگئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی بڑی عید پر شہریوں کی بڑی خدمت، عید کے3 دن میں صاف ستھرا پنجاب مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،عیدالاضحی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کی گئی ، آلائشیں اٹھا کر پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کو خراج تحسین کیا، صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین کی۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندوں، اداروں، افسران اور عملے کیلئے اصل عیدی عوام کی شاباش ہے،آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور"یہ ممکن ہے" کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کردی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے، ان شاءاللہ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں ، سب اپنی زمہ داری نبھا کر 'ستھرا پنجاب' کو حقیقت بنائیں گے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی زمہ داری خوب نبھائی ، جس کی وجہ سے نا ممکن، ممکن ہوا، الحمدللہ ،آئیں ہم سب مل کر اسی جذبے اور تعاون سے 'ستھرا پنجاب' کو مستقل معیار بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے۔
خیال رہے کہ پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کیلئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیا،سرکاری شعبے میں سینیٹشن کے جدید رجحان کی نئی روایت کا آغاز کیا،پہلی بار لاہور نہر کی ڈرون سے نگرانی کی گئی،ڈرون نگرانی سے نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے میں 80 فی صد کمی آئی۔
چیف سیکرٹری لاہورنے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ، چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید گرمی میں محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے عملے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چار ڈرونز کی خصوصی ٹیمیں نگرانی پر مامور کی تھیں، پہلی بار ڈرون اور سیف سٹی کیمروں کا صفائی مہم کیلئے بھی استعمال کیا ، نہر میں گندگی پھینکنے پر 30 ایف آئی آرز درج، 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے لگائے گئے، ہزاروں شہریوں کو خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئی ، 4 ہزار 999 چھاپے مارے گئے، 85 کا چالان، 560 شہریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے پی کے کوڑا اٹھانے کی بجائے آج بھی دھمکیاں دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری