سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Jun 19, 2024 | 17:44:PM
سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا  کی مسلمان دوس ظہیر اقبال سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہونے کو ہے، جس کیلئے  ان کے نئے گھر میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مایوں کی تقریب کل (20جون )کو اداکارہ کے نئے گھر میں منعقد ہوگی جوکہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے، تقریب میں اس جوڑے کے چند قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شرکت کریں گے جن کی کُل تعداد تقریباََ 50 ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد اپنا نیا خریدا ہے اور وہ اسی گھر میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہتی تھیں۔
سوناکشی نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے روایتی پیلے رنگ کی سجاوٹ اور ملبوسات سے گریز کرتے ہوئے کسی خاص تھیم کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے شاندار استقبالیہ بھی رکھیں گی،اس سے قبل سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنی بیچلورٹی پارٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں اُن کے ہمراہ اداکارہ ہما قریشی اور ظہیر کی بہن صنم بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی سامنے آگیا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے،دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔