عید قرباں پر کتنی مالیت کی کھالیں جمع ہوئیں؟ جانیے

Jun 19, 2024 | 18:04:PM
عید قرباں پر کتنی مالیت کی کھالیں جمع ہوئیں؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)آل پاکستان لیدر گڈز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین فاروق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال عید قرباں پر کراچی سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی کھالیں جمع ہوئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان لیدر گڈز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین فاروق احمد کہتے ہیں کراچی میں 3دن میں تقریباً ساڑے چار لاکھ سے پانچ لاکھ گائے کی کھالیں جمع ہوئیں ، اس سال بکرے کی تقریباً ساڑے 7 سے 8 لاکھ کھالیں اکٹھا کی گئیں، رواں برس گائے کی کھال کی قیمت ایک ہزار سے 1100 روپے مقرر کی گئی تھی ،لیدر کے کام سے منسلک افراد کے لئے سیزن اچھا رہا۔گرمی زیادہ ہے اس لئے کھالیں خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔
کھالوں پر نمک لگانے والے مزدور بھی خوش نظر آئے ، کہاعید کے تینوں دن 30 سے 40 ہزار روپے کما لئے،فاروق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں 1 سے ڈیڑھ ارب روپے کی کھالیں جمع کی گئی ہیں ، حکومت کراچی کی لیدر انڈسٹری کے تحفظ کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔
یہ بھی پڑھیں : عید کے روز ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی،ملزم کا متاثرہ لڑکی سے کیا رشتہ تھا؟افسوسناک خبر