(24 نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری کی لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت ۔
صدر مملکت کا خلیل جبران کے قتل پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار ، صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت کا خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت، صبر جمیل کی دعا ۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ میں بدترین پرفارمنس،کپتان نے قیادت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا