بدترین لوڈشیڈنگ ،وفاقی وزیرداخلہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا رابطہ

Jun 19, 2024 | 19:43:PM
بدترین لوڈشیڈنگ ،وفاقی وزیرداخلہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا میں شدید  گرمی کے دوران  لوڈشیڈنگ اور عوام کے احتجاج پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ٹیلوفونک رابطہ ہو ا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے  اگلے 2 روز مین مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ 

وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا، لوڈشیڈنگ کے مسلے پروزیرداخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا صوبے  میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا گیا،افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں  دور کی جائیں گی، اس دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیر داخلہ کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاپوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام   وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پھر سےحکومت کیخلاف آستینیں چڑھا لیں