ویب سائیٹ نے 70 سال بعد 3 بہن بھائیوں کو ملوا دیا

Jun 19, 2024 | 20:32:PM
ویب سائیٹ نے 70 سال بعد 3 بہن بھائیوں کو ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) فیملی ہسٹری ویب سائٹ پر ڈی این اے میچ ہونے پر 70 سال بعد 3 بہن بھائی آپس میں مل گئے ۔ 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ  آئل آف وائٹ سے تعلق رکھنے والی 76 سالہ جوسی مورے کو ان کی پوتی نے کرسمس پر شجرۂ نسب کی کٹ دی تاکہ وہ اپنی مخلوط نسل کے ورثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں،فیملی ہسٹری ویب سائٹ پر جوسی مورے کا ڈی این اے لیورپول سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ آدمی جم میکلوفلن اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 74 سالہ خاتون لورین ولیمز کے ساتھ میچ ہوا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں لیور پول میں پیدا ہوئے تھے اور ان تینوں کے والد ایک ہی ہیں۔ 

تینوں سوتیلے بہن بھائیوں کی ساؤتھ ہیمپٹن کے ایک ہوٹل میں جب ملاقات ہوئی تو وہ ایک دوسرے سے گلے ملے اور بہت خوش ہوئے،لورین ولیمز اپنے والدین کے ساتھ دو سال کی عمر میں کینیڈا ہجرت کر گئی تھیں اور اُنہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے سوتیلے بہن بھائی بھی اس دنیا میں موجود ہیں،بعد ازاں جب لورین ولیمز مائی ہیریٹیج نامی ویب سائٹ پر آئیں تو اُنہیں پتہ چلا کہ جوسی مورے نامی ان کی ایک سوتیلی بہن جنہیں بچپن میں ایک یتیم خانے میں رکھا گیا اور آئل آف وائٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ان کی پرورش کی اور ایک سوتیلے بھائی جم میکلوفلن ہیں جن کی پرورش کانونٹس میں ہوئی تھی۔

اس حوالے سے جوسی مورے کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں ایک ناقابلِ قبول بچی تھی کیونکہ میں نہ تو سیاہ فام تھی اور نہ ہی سفید فام، اس لیے کوئی بھی مجھے نہیں چاہتا تھا،دوسری جانب جم میکلوفلن جو کہ ایک سابق باکسر اور نائٹ کلب کے منیجر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ میرا کوئی اور رشتے دار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا سلسلہ کب سے شروع  ہوگا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا