(24نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 مرحلے کے مقابلے جاری ہیں،امریکا نے جنوبی افریقا کو ڈرا دیا،آخر کار سنسنی خیز اختتام ہوا ۔
امریکا نے سپر 8 کے پہلے میچ میں افریقی سپر پاور جنوبی افریقا کا ترا ہ نکال دیا،ایسا مقابلہ کیا کہ پروٹیز خوفزدہ ہوگئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کےسپر 8 کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا جیسے حریف کے 194 رنزکے جواب میں وہ ایک موقع پر 76 پر 5 وکٹ گنواچکے تھے لیکن یہاں سےآنڈریز گوز اور ہرمیت سنگھ نے یکدم اسکور 18 اوورز میں 5 وکٹ پر 167 تک پہنچادیا۔12 بالز پر 28 اسکور درکار تھے کہ ربادا نے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ 22 بالز پر شاندار 38 رنزبنانے والے ہرمیت سنگھ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد منزل ممکن نہ رہی۔امریکا کی اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 176 رنز تک محدود ہوئی اور جنوبی افریقا محض 18 رنز سے جیت سکا۔گوز 47 بالز پر 80 کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔کاگیسو ربادا نے 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے4 وکٹ پر 194 اسکور بنائے تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 74 اورایڈن مارکرم نے 46 کی اننگز کھیلی
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، کیویز کپتان ٹیم کی قیادت سے دستبردار